Thursday, 7 June 2012


حافظ شفقت علی خان
سلام علیکم دوستو۔۔
ابھی ہم جس عمل کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔ یہ عمل کی دنیا میں بے نظیر ہے۔ یہ عمل جس عامل کی کتاب سے لیا گیا ہے ان کی کتاب کا ہر عمل سچّا اور نایاب عمل ہے جسے آزمانے کے بعد ہی پتا لگے گا۔
ہم بولے تھے کہ اکیس دن کا پریوالا عمل پیش کرینگے۔ مگر وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور دوسروں کی محبت کو دیکھتے ہوئے ہم صرف تین دن والا عمل پیش کررہے ہیں۔
الحمد اللہ اس عمل میں نہ کسی قسم کا خوف ہے اور نہ ہی ڈر۔۔۔
ترکیب عمل۔۔۔۔۔۔
نو چندی جمعرات سے پہلے سات روزے رکھیں اور جس دن ساتواں روزہ ہو اس دن نو چندی جمعرات ہو۔
اس رات گیارہ بجے کے بعد 7853 مرتبہ اس عمل کو پڑھیں اور اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھیں۔
انشاء اللہ ایک ہی دن میں پری حاضر ہو جائے گی۔ اگر نہ ہو تو مسلسل تین دن کریں۔ ضرور حاضر ہو گی۔ اور کوئی غلط کام آپ سے نہیں چاہے گی۔
نوٹ:-
جس کمرے میں پڑھیں وہ مکمل تنہا ہو۔ اور نہ کوئی خاص سامان ہو۔ مکمل خوشبو دار ہو۔ کوئی اگر بتی استعمال کریں۔ خبردار کوئی بھی ایسا سینٹ استعمال نہ کریں جس میں الکوحل ہو۔
خیر اب سات دن روزہ کے درمیان کیا کرنا ہے۔
روزانہ نماز مغرب کے بعد ۲ رکعت صلوۃ الحاجت پڑھ کر 1000 ہزار مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھکر اپنے عمل تسخیر پری کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔اور اول و آخر 11/11 بار درود ابراہیمی پڑھیں۔
پرہیز:--
ہر قسم کا گوشت، انڈا، مچھلی ، پیاز، لہسن، ہینگ، تمباکو، پان، دودھ والی چائے استعمال نہ کریں۔
اجازت:-- 
جو بھی اس عمل کو کرنا چاہے وہ بطور اجازت 6 کلو چینی پر  فاتحہ پڑھ کر حشرات الارض کو ڈال دیں۔ اور ساتھ میں میرے لئے دعا بھی کریں۔ چینی پر فاتحہ حضرت غوث پاک ، خواجہ غریب نواز، اور حضرت مجاہد ملت حبیب الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کو کریں۔
AMAL YE HAI-

(Ajjamtu wa Aqsamtu alaikum ya waai-naayi-jushi ohdari bihaqqi ya baaqi
دعاوں کا طالب 
قوّت ارادی

کسی بھی عمل کو کامیابی تک پہنچانے کے لئے قوت ارادی کا ہونا بہت ضروری ہے اصل میں یہ سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا نام ہے آپ صرف عمل پڑھتے ہی نہ رہیں بلکہ عمل بھی کریں اور اسے مکمل کریں آپ جب کسی کام کو کرنے کاسوچ لیں تو اسے کر کے چھوڑیں مثلامشق 1 نماز کو لیں آپ سوچ لیں آج سے مجھے نماز پڑھنی ہے اب آپ کا دل بار بار نماز کو ترک کرنے کا کہے گا لیکن آپ بھی دل میں سوچ لیں کہ چاہے کچھ ہو جائے نماز نہیں چھوڑوں گا اسے ہی قوّت ارادی کہتے ہیں۔

استقلال یعنی جہد مسلسل

عملیات کی دنیا میں بعض مرتبہ کامیابی دیر سے ملتی ہے کچھ بنیادی خامیوں کی وجہ سے اور کچھ دوسری وجوہات سے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں کہ میں شاید اس کام کے لائق نہیں ہوں بلکہ مسلسل کوشش کرے مثلا مشق 2  آپ نے نماز شروع کی اب آپ مسلسل اپنے دل سےجنگ کریں اور استقامت سے جاری رکھیں اس سے آپ میں کسی عمل کو مسلسل کرنے اور حوصلہ نہ ہارنے کی مشق ہو گی۔

یکسوئی

یکسوئی عملیات میں بنیاد کی اہمیت رکھتی ہے ذہن کے یکسو ہونے سے ایک خیال پر سوچنے سے ذہنی قوّت متحرک ہو جاتی ہے جو عمل کو طاقت بخشتی ہے ہمزاد کے لئے تو یہ بنیادی مشق ہے۔ مثلا مشق 3

آپ نے نماز کامیابی سے شروع کی اوراستقلال سے اسے جاری رکھّے ہوئے ہیں اب آپ نماز میں یکسوئی پیدا کرنے کی کوشش کریں آپ نماز میں لطف حاصل کرنے کے لئے یہ تصوّر رکھیں کہ اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے شروع شروع میں مشکل ہو گا لیکن پھر آپ کا تصور مضبوط ہوتا چلا جائے گا اور آپ کو نماز میں نہ صرف لطف آئے گا بلکہ اور بھی بہت کچھ ملے گا جو بتانے کی بات نہیں۔ 

اور آہستہ آہستہ طبیعت میں صبر و قرار آنا شروع ہو جائے گا جس سے آپ کسی بھی عمل میں جلد دل نہیں ہاریں گے
سانس  

اب آپ ایک کام اور کریں مشق 4 ۔۔ نماز میں سانس آہستہ آہستہ لیں یعنی آرام سے لمبا سانس لیں ور آرام سے سانس چھوڑیں اس سے نہ صرف یہ کہ آپ کا دماغ بیدار ہو جائے گا بلکہ مقناطیسی لہریں بھی قبول کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

اب آپ اپنی تمام مشقوں کو مذید طاقت دینے کے لئے روزہ کی طرف نگاہ کریں اور اس رمضان انشاء اللہ تمام روزے رکھیں اور جس طرح نماز میں تمام مشقوں کو کیا روزہ میں بھی کریں آپ کی تمام مشقیں چمک جائیں گی۔

میرے خیال میں اس سے پہلے آپ نے نماز کی طرف اس طرز سے کبھی نہیں دیکھا ہو گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ روحانی طاقت والا عمل بھی کریں تو سبحان اللہ یہ عمل میرے معمولات میں سے ہے۔

اب آپ کو ہمزاد کے لئے نہ علیحدہ سے یکسوئی کی مشقیں کرنے کی ضرورت ہے اورنہ ہی سانس اور نکتہ بینی کی ضرورت ہے۔ الحمدللہ اللہ پاک نے ہمیں نماز جیسی نعمت سے نوازا اور روزہ جیسا خزانہ دیا آپ با آسانی بغیر کسی علیحدہ جگہ کے نماز میں ہی تمام مشقیں کر سکتے ہیں اور اپنے پیارے رب کو بھی راضی کر سکتے ہیں۔

دعا میں یاد رکھیں 
                                            رجعت سے بچنے کا عمل

جناب والا آپ لاکھوں کتابیں پڑھ لیں علمی اضافہ تو ہوا لیکن کامیابی نہیں ملے گی دیکھیں اعمال تو یہی ہوتے ہیں لیکن اعمال کی باریکیاں اثرات تجربات بتانا  یہ استاد کا کام ہےاسی لئے عملیاتی دنیا میں استاد کا ہونا ضروری ہے استاد عمل کے اتار چڑھاو سے واقف ہوتا ہے بلکہ نکتے نکتے کا استاد ہوتا ہے لیکن فی زمانہ استاد کا ملنا مشکل ہے اسی لئے اکثر اعمال کامیاب نہیں ہوتے میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ آپ کو ایسے عمل بتاوں تا کہ بغیر استاد کے بھی کامیابی ملے جس میں سر فہرست روحانی طاقت والا عمل ہے اگر یہ عمل نہیں کریں گے تو کامیابی کا ملنا نا ممکنات میں سے ہے وہ بنیاد ہے۔ اب ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ استاد بھی نہ ہو ابتدائی عمل بھی نہ کریں تو پھر ہمزاد کیسے تسخیر ہو گا۔ اور نکات کے حوالے سے بھی پوری کوشش رہی کہ تمام نکات اور باریکیاں کھول کر پیش کر سکوں اس میں کہاں تک کامیاب رہا یہ آپ بتا سکتے ہیں یا کوئی استاد محترم بتا سکتے ہیں۔ 

آپ کوئی عمل شروع کرنے سے پہلے ایک مرتبہ 

اذا السماء انشقّت 0 واذنت لربھا و حقّت سے لیکر اجر غیر ممنون تک پڑھیں سورہ انشقاق پارہ تیس

انشاء اللہ عمل کے نقصان اور رجعت سے محفوظ رہیں گے۔
                                                گفتگو عامل اور ہمزاد

اس پوسٹ میں مثالا میں ایک گفتگو کا نمونہ پیش کر رہا ہوں جو عام طور پر عامل اور ہمزاد کے درمیان ہوتی ہے۔

ایک بات ذہن میں رکھیں دوران عمل ہمزاد آپ سے بات کرنا چاہے تو آپ بات نہیں کریں گے وہ کہے گا میں آ گیا ہوں آپ عمل ختم کر دو ہمزاد اس طرح دھوکا دیتا ہے۔اور چاہے عمل ختم ہو جائے آپ کو بات میں پہل نہیں کرنی ہے۔بعض مرتبہ ہمزاد سامنے آجاتا ہے لیکن بات نہیں کرتا یہ بھی دھوکا ہے عمل ختم ہونے کے بعد بھی بات نہیں کرنی آغاز گفتگو ہمزاد کرے گا۔

ہمزاد: میں حاضر ہوں مجھے کیوں بلایا؟

عامل: میں اپنے کاموں میں تجھ سے کام لینا اور مدد چاہتا ہوں۔

ہمزاد:میں آپ کی ہر طرح سے مدد کروں گا لیکن غیر شرعی کام نہیں کروں گا۔

عامل: نہیں تم کو میرے شرعی اور غیر شرعی تمام کام کرنا ہونگے اس پر عامل ڈٹ جائے۔

عامل:تم ہر وقت میرے پاس نہیں رہو گے جب میں بلاونگا اسی وقت حاضر ہونا اور یہ کہوں تو حاضر ہونا۔اور میرے علاوہ کسی کو نظر نہ آنا۔

میرے ہمزاد حاضر ہو اب یہ چاہے میں دل میں کہوں یا زور سے کہوں۔

ہمزاد: کیا تم مجھے بلاتے وقت پاکیزہ رہا کرو گے؟

عامل: نہیں میں پاک ہوں یا ناپاک تم کو ہر حالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔

ہمزاد:کیا تم میری کوئی شرط قبول کرو گے؟

عامل: تم شرائط بیان کرو جو میرے لئے قابل قبول ہو گی وہ میں مان لوں گا۔

ہمزاد: کیا تم فلاں عبارت زمین پر ہاتھ رکھ کر اتنی مرتبہ پڑھ لیں گے۔

عامل: یہ میں اسی صورت پڑھ سکوں گا اگر میں زمین پر ہوا اور ہوش و حواس میں ہوا میرا جسم پوری طرح تندرست ہوا اور تم مجھے یاد دلایا کرنا۔

اسی طرح جو شرط وہ رکھے اس کو اپنے حساب سے آسان کر لیں۔

اگر ہمزاد کوئی بات نہ مانے آپ زور دے کر منوالیں یاد رکھیں آپ آقا ہیں اور وہ غلام۔

ان سب کو بعد اسے رخصت کریں اور پھر اسے اپنے طریقے سے بلائیں جس طرح آپ نے طے کیا ہے اور کوئی کام کروا کر رخصت کریں ایک مرتبہ پھر بلائیں اور کام کروا کر رخصت کریں آپ کا ہمزاد تسخیر ہے۔

                                                          
دوران عمل تجربات
مختلف قسم کے اعمال میں مختلف قسم کے اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔آپ کی اپنی روحانی قابلیت پر بہت کچھ منحصر ہوتا ہے۔ اچھے اعمال کے کرنے سے طبیعت میں سرور و انبساط کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور عمل کو پورا کرنے کا جوش بڑھتا ہے لیکن اکثر اعمال جیسے ہمزاد کو لے لیں آپ کو عمل شروع کرتے ہی ایک یا دو دن میں بیزاری محسوس ہونے لگ جائے گی کچھ دنوں بعد انتہا کی بیزاری ہو گی دل کرے گا چھوڑو سب کچھ کیوں اتنی محنت کر رہا ہوں آپ عمل کی پابندی سے بھاگنا چاہیں گے کہ کیا روز رات کالی کروں یہ بیزاری زیادہ اس لئے ہوتی ہے ہے کہ یہ عمل کے اثرات ہوتے ہیں اور شروع کے دنوں میں کچھ مافوق الفطرت واقعات بھی نہیں ظہور پذیر نہیں ہوتے اس لئے ہمارا جوش بھی نہیں بڑھتا اور بعض مرتبہ تو ایسا ہوتا ہے کہ ہمزاد عمل کے آخر تک وہ سامنے نہیں آتا اس سے ہمیں یہ لگتا ہے اتنے دن ہو گئے شاید عمل کامیاب نہیں جا رہا اسی لئے کچھ نظر ہی نہیں آرہا۔عامل کو چاہئے جس جذبے سے پہلے دن عمل شروع کرے اسی ذوق و شوق سے عمل کا اختتام کرے۔اور جب عجیب و غریب واقعات شروع ہوتے ہیں تو ہوش و ہواس اڑ جاتے ہیں جو آپ کے تصوّر میں بھی نہیں ہوتا وہ سامنے آتا ہے بس یہی وقت ہوتا ہے جو امتحانی گھڑی ثابت ہوتی ہے۔
آپ عمل کر رہے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک سانپ آپ کی جانب چلا آرہا ہے۔اب آپ سوچیں گے یہ اصلی آرہا ہے یا نظر کا دھوکا ہے ایک عجیب تجربہ سناتا ہوں ایک مرتبہ ایک عمل کے دوران ہوا یوں کہ تمام منظر ہی بدل گیا نہ وہ کمرہ نہ وہ چھت بلکہ ایک اسٹیشن کا منظر بن گیا میں ایک پٹڑی کے درمیان اور سامنے سے ٹرین آرہی اتنا بڑا دھوکا پہلے کبھی نہیں دیکھا اب میں بھی گڑبڑا گیا کہ واقعی میں یہاں تو نہیں ہوں بہرحال ہمزاد کے عمل کے دوران خاص طور پر وہ چیزیں سامنے آئیں گی جن سے آپ کو زیادہ ڈر لگتا ہے۔ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوران عمل آپ کا سب سے پیارا چاہے وہ ماں ہو بیوی یا اولاد آپ کو آواز دے رہی ہیں جیسے سخت تکلیف میں ہوں آپ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے گئے دیکھا سب کچھ نارمل ہے ایسے بہت سے واقعات ہیں جو آپ کو دوران عمل کے تجربات سے آگاہ کریں گے۔
لیکن یہ تب ہی نظر آئیں گے جب آپ شرائط و ضوابط کے ساتھ عمل کریں ایسا نہ ہو کہ عمل کرتے ہیں اور شرائط کو پس پشت ڈال دیں تو جیسا پہلے دن بیٹھیں گے ویسے ہی آخری دن مایوس اٹھ جائیں گے۔اللہ آپ سب کو کامیابی عطا کرے۔ 


بخورات تمام اعمال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان میں ایسی تاثیرات اللہ تعالی نے رکھی ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جائے۔جب بخور جلایا جاتا ہے تو یہ عالم روحانی میں حرکت کا باعث بنتا ہے۔
اور روحانیات جو اس خوشبویا دخنہ سے متعلق ہوتی ہیں وہ عامل کی طرف رحوع کرتی ہیں۔
بخور کی تاثیر سے عمل دگنا اثر کرتا ہے بعض اعمال میں تو صرف بخور کا دخنہ یعنی دھواں ہی کرنے سے روحانیات حاضر ہو جاتے ہیں جس کی ایک مثال حاضرات ہمزاد کا عمل اور دیدار روحانیات کا عمل ہے جو میں شائع کر چکا ہوں۔اور ایک بخور تو ایسا ہے جس سے موکلات و روحانیات دیوانہ وارمقناطیس کی طرح  کھنچے چلے آتے ہیں۔وہ بھی میں پیش کروں گا۔ تو اپنے اعمال میں بخور کا ضرور استعمال کریں۔آئندہ اپنے ہر عمل کے ساتھ میں اس کا بخور بھی ساتھ میں لکھ دیا کروں گا۔اور اسکا استعمال کا طریقہ بھی۔

                          ہمزاد آپ کے لطیف اجسام میں سے ایک جسم
 عمل باطنی نگاہ:                                     
عروج ماہ نو چندی جمعرات کو بعد نماز عشاء پکیزہ روئی لے کر اس پر بریک پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں اور روئی کو ہلکا سا گیلا کر لیں اور کانوں میں رکھ کر ۳۱۳ تین سو تیرا مرتبہ
یا علیم یا بصیر آنکھیں بند کر کے پڑھیں۔چند یوم میں باطنی نگاہ 
 کھل جائے گی اور اکیس یوم کرنے سے اپنے تصور سے من و عن دیکھ سکیں گے۔

                                        Allah k piyare habib par Lakhon aur Kararon Darood

Wednesday, 6 June 2012


Amil hamzad


                         عمل ملاقات ہمزاد ایک روزہ

سلام حسب وعدہ ہمزاد کو حاضر کرنے کا عمل حاضر ہے۔ ہدایات بھی غور سے پڑھئے گا۔

اس نقش کو اتنے بڑے کاغذ پرلکھیں کہ کاغذ چارپائی کے پائے سے باہرنہ جائے۔عروج ماہ میں جس دن کرنا ہو اس دن روزہ رکھیں۔اوربعد فجر یہ عصرایسے چار نقش لکھیں۔اور سحری اور افطار صرف کھیر سے کریں۔

باقی سب منع ہے۔اور بعد نماز عشاء کامل خلوت میں اگر بتیاں جلا لیں۔ اورمنہ شمال کی طرف کر کے ایک سو ایک بار یہ پڑھیں۔
 اے میرے ہمزاد اے میرے ساتھی اے میرے مہربان میری مشکل میں

حاضر ہو اور میرا کام کر اگر تو نہ کرے گا تو قیامت کے دن تیرا

دامن گیر رہوں گا۔

اپنی چارپائی پر گل سرخ چار یا پانچ تازے رکھ لیں اور صرف ہلکی روشنی کریں یا اندھیرا رکھیں۔ اکثر تسبیح پوری نہیں ہوتی کہ ہمزاد حاضر ہو جاتا ہے۔ لیکن جب تک تعداد پوری نہ ہو آپ بات نہ کریں۔اور تسبیح پوری ہونے کے بعد اس سے بات کریں۔ اور اگر وہ صحیح طرح بات نہ کرے تو کہے کہ صحیح جواب دو ورنہ قیامت کے دن دامن گیر رہوں گا اور اسی طرح اگر وہ آپ کی شکل میں نہ ہو تو یہی کہے انسان بنو۔ورنہ قیامت کو دامن گیر ہوں گا۔ وہ انسانی شکل میں آجائے گا۔ بعض مرتبہ وہ ڈراونی شکل یا سانپ کی شکل میں آ جاتا ہے۔

اور اگر پڑھائی کے بعد حاضر نہ ہو تو وہیں سو جائے ہمزاد رات کو آپ کو سوتے میں بیدار کرے گا۔ اس عمل کے بعد صبح ان نقوش کو نکال لیں جب بلانا ہو اسی طرح عمل کریں۔ عمل پڑھنے سے پہلے حضور غوث پاک کی نیاز دیں اور کہیں کہ

آپکے طفیل میرا یہ عمل پورا ہو اور صبح یہ شیرینی بچوں میں تقسیم کر دیں۔

نقش یہ ہے۔

                                              عمل ہمزاد سورہ رحمن

یہ عمل بابر سلطان قادری کو عبدالرحمن سر ہندی صاحب کا عطا کردہ ہے میں خود بھی قادری ہوں اور ان کی بڑی عزّت ہے میرے دل میں۔

طریقہ:عامل ایک بڑا شیشہ اندازا ڈیڑھ یا دوفٹ لمبائی چوڑائی میں ہو۔اپنے روبرو رکھیں ۔آئینہ میں اپنا عکس دیکھتے ہوئے سورہ رحمن پڑھیں زبانی یاد ہونی چاہئے کیونکہ آپ کی نگاہ آئینہ میں ہو گی۔اور ایک پیالہ پانی کا بھر کر اپنے پاس رکھیں جب سورہ پڑھتے ہوئے اس آیت پر پہنچیں تو اس کوایک سوایک مرتبہ پڑہیں۔ اور باقی سورہ کو پڑھ کر ختم کر لیں۔اور پانی پر دم کر لیں اور اپنے اوپر چھینٹے ماریں اور بقیہ پانی کو پی لیں یا کسی دیوار پر ڈال دیں زمین پر نہ پھینکیں۔انشاء اللہ اکیس دن میں ہمزاد تابع ہو گا۔چند یوم میں اثرات شروع ہوں گے۔جو آپ کی قابلیت کے حساب سے کم یا ذیادہ ہو سکتے ہیں ہمزاد کے عمل میں قوّت متخیلہ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے یعنی آپ کی یکسوئی یا ارتکاز کی طاقت ایک جگہ ذہن کو لگا کر رکھنا اور کوئی اور خیال ذہن میں نہ آئے یہ جتنی زبردست ہو گی اتنی ہی جلدی ہمزاد تسخیر ہو گا اس کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔
 آیت یہ ہے۔
یمعشر الجن و الانس ان استطعتم ان تنفذو من اقطار اسموت والارض فانفذو اط لا تنفذون الابسطن 

نوٹ:حصار کریں۔ کمرہ تنہا ہو یعنی جتنے دن آپ عمل کریں کوئی اور اس میں داخل نہ ہو ورنہ کامیاب نہ ہو گا۔

پرہیز: گوشت ،انڈہ،مچھلی،لہسن ،پیاز،عمل زوجیت،نشہ آور اشیاء یعنی مین پوڑی گٹکا ان سب سے

شرائط:روز نہا کر با وضو عمل شروع کرے۔ عمل کے وقت شک کو پیدا نہ ہونے دیں۔ روز ایک ہی وقت اور ایک ہی جگہ عمل کریں عمل سے پہلے اور دوران عمل کسی ذکر نہ کریں کہ آپ عمل کر رہے ہیں چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔لوگوں سے ملنا اور بات چیت کم کردے۔ہلکی غذا کھائیں۔  دوران عمل اچھی خوشبو لگائیں اور دوران عمل چندن اور لوبان کی اگر بتی جلائیں یا ویسے ہی انگیٹھی پر جلائیں۔نماز کی پابندی کریں۔



                                                          
دوران عمل تجربات
مختلف قسم کے اعمال میں مختلف قسم کے اثرات مرتّب ہوتے ہیں۔آپ کی اپنی روحانی قابلیت پر بہت کچھ منحصر ہوتا ہے۔ اچھے اعمال کے کرنے سے طبیعت میں سرور و انبساط کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور عمل کو پورا کرنے کا جوش بڑھتا ہے لیکن اکثر اعمال جیسے ہمزاد کو لے لیں آپ کو عمل شروع کرتے ہی ایک یا دو دن میں بیزاری محسوس ہونے لگ جائے گی کچھ دنوں بعد انتہا کی بیزاری ہو گی دل کرے گا چھوڑو سب کچھ کیوں اتنی محنت کر رہا ہوں آپ عمل کی پابندی سے بھاگنا چاہیں گے کہ کیا روز رات کالی کروں یہ بیزاری زیادہ اس لئے ہوتی ہے ہے کہ یہ عمل کے اثرات ہوتے ہیں اور شروع کے دنوں میں کچھ مافوق الفطرت واقعات بھی نہیں ظہور پذیر نہیں ہوتے اس لئے ہمارا جوش بھی نہیں بڑھتا اور بعض مرتبہ تو ایسا ہوتا ہے کہ ہمزاد عمل کے آخر تک وہ سامنے نہیں آتا اس سے ہمیں یہ لگتا ہے اتنے دن ہو گئے شاید عمل کامیاب نہیں جا رہا اسی لئے کچھ نظر ہی نہیں آرہا۔عامل کو چاہئے جس جذبے سے پہلے دن عمل شروع کرے اسی ذوق و شوق سے عمل کا اختتام کرے۔اور جب عجیب و غریب واقعات شروع ہوتے ہیں تو ہوش و ہواس اڑ جاتے ہیں جو آپ کے تصوّر میں بھی نہیں ہوتا وہ سامنے آتا ہے بس یہی وقت ہوتا ہے جو امتحانی گھڑی ثابت ہوتی ہے۔
آپ عمل کر رہے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک سانپ آپ کی جانب چلا آرہا ہے۔اب آپ سوچیں گے یہ اصلی آرہا ہے یا نظر کا دھوکا ہے ایک عجیب تجربہ سناتا ہوں ایک مرتبہ ایک عمل کے دوران ہوا یوں کہ تمام منظر ہی بدل گیا نہ وہ کمرہ نہ وہ چھت بلکہ ایک اسٹیشن کا منظر بن گیا میں ایک پٹڑی کے درمیان اور سامنے سے ٹرین آرہی اتنا بڑا دھوکا پہلے کبھی نہیں دیکھا اب میں بھی گڑبڑا گیا کہ واقعی میں یہاں تو نہیں ہوں بہرحال ہمزاد کے عمل کے دوران خاص طور پر وہ چیزیں سامنے آئیں گی جن سے آپ کو زیادہ ڈر لگتا ہے۔ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوران عمل آپ کا سب سے پیارا چاہے وہ ماں ہو بیوی یا اولاد آپ کو آواز دے رہی ہیں جیسے سخت تکلیف میں ہوں آپ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے گئے دیکھا سب کچھ نارمل ہے ایسے بہت سے واقعات ہیں جو آپ کو دوران عمل کے تجربات سے آگاہ کریں گے۔
لیکن یہ تب ہی نظر آئیں گے جب آپ شرائط و ضوابط کے ساتھ عمل کریں ایسا نہ ہو کہ عمل کرتے ہیں اور شرائط کو پس پشت ڈال دیں تو جیسا پہلے دن بیٹھیں گے ویسے ہی آخری دن مایوس اٹھ جائیں گے۔اللہ آپ سب 
                                       حاضرات ہمزاد عمل
یہ عمل عملیات کے شائقین کے لئے خاص طور سے اور ہمزاد کے متوالوں کے لئے ہے جو بڑا عمل نہ کر سکیں کم از کم ایک مرتبہ دیکھ تو لیں اس سے گفتگو اور کام لے سکیں۔
طریقہ:پتھر کا کوئلہ کے سات ٹکڑے لیں اور اسے خوب جلائیں اور ساتھ ساتھ لوبان بھی ڈالتے جائیں۔جب اس کا دھواں اٹھے گا تو روحانیات نظر آئیں گی۔اور اس میں جو آپکا ہم شکل ہے وہی کام کا ہے۔اب
  یا علیم یا خبیرYA ALEEMU YA KHABEERU  ایک سو اکیس بار121 پڑھیں پڑھائی کے دوران آپکا ہم شکل بار بار دھوئیں میں نظر آئے گا۔پڑھائی ختم کرنے پر صرف آپکا ہمزاد نظر آئے گا۔ آپ لوبان برابر ڈالتے رہیں ۔ اب جو معلوم کرنا ہو آپ معلوم کر سکتے ہیں۔ اب اس سے آسان عمل ہمزاد کا اور کیا ہو گا۔
نوٹ:اول و آخر درود شریف اور حصار ضرور کریں۔ڈریں مت۔
یہ عمل خلوت میں پاک صاف جگہ کریں۔
کو کامیابی عطا کرے۔